Input your search keywords and press Enter.

سانبہ میں گائے کے تحفظ کی آڑ میں ایک مسلمان شخص گرفتار

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (جموں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع سانبہ میں مسلم دشمنی کے ایک اور مظاہرے میں ایک مسلمان شخص کو گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے جسے انسانی حقوق کے کارکنوں نے گائے کے تحفظ کی آڑ میںمسلمانوں کو ہراساں کرنے اور مجرم بنانے کی ایک منظم مہم کا حصہ قراردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے گھگوال کے علاقے میں گائے کی اسمگلنگ کی ایک کوشش کو اس وقت ناکام بنانے کا دعویٰ کیا جب انہوں نے سرینگر جموں ہائی وے پر ٹپیال ناکے پر ایک لوڈ کیریئر کو روکا اور چار مویشیوں کو ضبط کرلیا۔ڈرائیور کی شناخت نگروٹہ جموں کے مشتاق احمد کے طور پر کی گئی ہے اور اسے پولیس اسٹیشن گھگوال میں بندکردیا گیا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ جموں خطے میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لئے اس طرح کے کیسز ایک معمول بن چکے ہیں جہاں گائے کے تحفظ اور گائے سے متعلق قوانین کو مسلمانوں کو ڈرانے دھمکانے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے جبکہ غیر مسلموں کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی پر کسی کا دھیان نہیں جاتا یاان کے ساتھ نرم سلوک کیا جاتا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *