Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔

میڈیاسورسز کے مطابق سری نگر میں میر آباد بٹ مالو کے مکینوں نے علاقے کی مین روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک کی آمد ورفت میں خلل پڑا۔ مظاہرین نے، جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، علاقے میں پینے کے پانی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے میں ناکامی پر حکام کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی دنوں سے پانی سے محروم ہیں، ہمارا روزمرہ کا معمول بری طرح متاثر ہے اور بار بار کی درخواست کے باوجود کوئی ہماری بات نہیں سن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت رہائشوں کیلئے بے پناہ مشکلات پیدا کردی ہیں۔ لوگ دور دراز مقامات سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ مظاہرین نے متعلقہ محکمے پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر پانی کی سپلائی بحال کرے، انہوں نے مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں شدید احتجاج کا انتباہ دیا گیا۔

دریں اثنا، جموں کے علاقے دنسال میں بھی لوگوں نے پانی کے ابتر ہوئے ہوئے بحران کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی بے حسی کے سبب ہزاروں رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی حکومت ایک طرف مقبوضہ علاقے میں تعمیر و ترقی کے دعوے کر رہی ہے جبکہ پانی ، بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے اسکے دعوﺅں کی قلعی کھل رہی ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *