Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فورسز نے کالے قانون کے تحت کولگام میں دو نوجوان گرفتار کر لیے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فورسز نے کالے قانون آرمڈ فورسز (اسپیشل پاورز) ایکٹ (AFSPA) کے تحت حاصل استثنیٰ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ظالمانہ کارروائیوں کے دوران مزید دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی 9 راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے پانی واہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران طاہر بلال اور منیب یاسین کو گرفتار کیا۔ دونوں نوجوان ایک باغ سے کولگام کی طرف جا رہے تھے کہ انہیں گرفتارکیا گیا۔گرفتاریوں کاجواز پیش کرنے کے لئے بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ ان کے قبضے سے پستول کا ایک میگزین اور 9 ایم ایم کے دو کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

ایک اور واقعے میں بھارتی پولیس نے سرینگرمیں حضرت بل کے علاقے سدرہ بل میں پولیس سکیورٹی آفیسر (پی ایس او) کا سرکاری اسلحہ لہرا کر ایک شخص کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکیا۔پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیس کو ہلال احمد میر کی طرف سے شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ ریٹائرڈ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی وائی ایس پی) محمد یوسف بٹ کے بیٹے جنید احمد بٹ نے انہیں ڈرایا دھمکایا۔

شکایت میں کہا گیا کہ حضرت بل کے علاقے سدرہ بل میں پیش آنے والے واقعے کے دوران جنید احمد بٹ نے ریٹائرڈ پولیس افسر کے ساتھ تعینات پی ایس او کا سرکاری اسلحہ لہرایا تھا۔پولیس ترجمان نے کہا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور سرکاری اسلحے کے استعمال سمیت واقعے کے تمام پہلوو¿ںاور متعلقہ پی ایس او کے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دریں اثناءبھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں کے علاقے بشنہ کے مضافات میں آصف علی چوہدری نامی ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلحے کے حصول، اس کے ممکنہ استعمال اور کسی بھی مجرمانہ روابط کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر بھارتی پولیس نے اتوار کی صبح سرینگر کے علاقے لال چوک میں پرتاپ پارک کی ایک دیوار پر پوسٹرچسپاں کیا جس میں چار نوجوانوں محمد لطیف بٹ، بلال احمد میر، محمد عمر میر اور عابد قیوم لون کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ یہ چاروں نوجوان وادی کشمیر میں سرگرم ہیں۔ پوسٹر کے ذریعے بظاہر ان کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ پیش رفت متنازعہ علاقے میں جاری سیاسی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے جہاں کشمیری عوام اپنے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقِ خودارادیت اور بھارتی تسلط سے آزادی کے دیرینہ مطالبے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

کشمیری عوام 1947ءمیں تقسیم برصغیر اور اس کے بعد تنازعہ جموں و کشمیر کے آغاز سے ہی سیاسی ناانصافی، بنیادی حقوق پر پابندیوں اور اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق سے محرومی کے خلاف مسلسل آواز بلند کرتے آ رہے ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *