Input your search keywords and press Enter.

میر واعظ عمر فاروق کا 661 ویں عرس پر حضرت شاہ ہمدان ؒ کو شاندارخراج عقیدت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمرفاروق نے حضرت امیرِ کبیر میر سید علی ہمدانی رحمة اللہ علیہ کو ان کے 661 ویں عرس پرشاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنی زندگیوں کو اسلام کی روشنی سے منورکرنے پر ہمیشہ ان کے شکر گزارر ہیں گے۔

میڈیا سورسز کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر سال 6 ذی الحجہ کو14ویں صدی کے معروف ایرانی صوفی بزرگ حضرت میر سید علی ہمدانی (جسے بڑے شاہ ہمدان کے نام سے جانا جاتا ہے) کا عرس مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ عقیدت مند اس دن خاص طور پر سرینگر کے تاریخی خانقاہ معلی میں خصوصی دعاوں، قرآن پاک کی تلاوت اور روحانی اجتماعات کا انعقاد کرتے ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ عظیم صوفی بزرگ نے نہ صرف اسلام کی طرف کشمیر کی رہنمائی کی بلکہ اپنے مشن سے وابستہ ساتھیوں کے فنون، دستکاری اور باعزت معاش کے ذریعے خطے کی ثقافتی اور اقتصادی زندگی کو بھی تقویت بخشی۔میرواعظ نے کہاکہ ان کی روحانی، ثقافتی اور تہذیبی میراث کشمیر کی رہنمائی کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے لوگ شاہ ہمدان کے بہت زیادہ مقروض ہیں۔میرواعظ نے عظیم ولی خدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لوگوں سے اپنی روزمرہ کی زندگی میں ان کی عظیم تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *