Input your search keywords and press Enter.

بھارتی سپریم کورٹ نے کالے قانون کے تحت نظر بند کشمیری نوجوان کی ضمانت منظور کر لی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (نئی دہلی)بھارتی سپریم کورٹ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے رہائشی سہیل احمد ٹھوکر کو ضمانت دے دی ہے، جسے ایک جھوٹے مقدمے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “کے تحت اکتوبر 2021 میں اسیر بنا لیا گیا تھا۔

میڈیا سورسز کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے سہیل کی درخواست ضمانت ستمبر 2023 میں مسترد کر دی تھی جسکے بعد انہوں نے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی میں سپریم کے تین رکنی بنچ نے اب انکی ضمانت منظور کی۔

بھارتی ایجنسیوں نے سہیل احمد پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائدکیا تھا-

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *