Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائیاں، دس نوجوان گرفتار

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دورن10افرادکو گرفتارکیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران دس نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔چیکنگ کے دوران فورسز نے ضلع اسلام آباد کے علاقے لیسو سے محمد اقبال ڈانگرو کو گرفتار کیا۔ ہٹیگام کراسنگ سے مشتاق احمد بٹ کو حراست میں لیا گیا۔ایک اور کارروائی میں پولیس نے کراد پل کے قریب محمد عارف ماگرے کو گرفتار کیا۔ جبکہ متھن کے علاقے بومزو میں محمد اشرف گنائی کو گرفتارکیا گیا۔ فورسز نے بونہ دیالگام میںایک ناکے پر فیاض احمد ماگرے اور ضلع کی شیلی پورہ کراسنگ سے ارشاد احمد گنائی کو بھی گرفتار کر لیا۔پولیس نے اچھہ بل کے علاقے اکنگام سے فیروز احمد صوفی اور چیئرپورہ سے اعجاز احمد لون کو گرفتار کیا۔

دریں اثناء بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد کے علاقے آرونی سے بھارتی ریاست مغربی بنگال کے رہائشی مختار علی اور دولال علی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مجموعی طورپر دس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کی کالے قوانین کے تحت گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے ان پرمنشیات فروشی کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات سے مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کیاجارہا ہے تاکہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کے کشمیریوں کے مطالبے کو دبایاجاسکے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *