Input your search keywords and press Enter.

ہزاروں کشمیری بغیر مقدمہ چلائے جیلوں میں نظربند ہیں:محبوبہ مفتی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ یہ ایک المیہ ہے کہ علاقے کے ہزاروں افراد کوبغیر کسی مقدمے کے جیلوں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی پی کی سربراہ نے یہ بات کپواڑہ میں بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئررشید کے والد کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ انجینئر رشید کا معاملہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بیشتر گھرانوں کو درپیش مشکلات کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ ہزاروں لوگ جیلوں میں بند ہیںجن میں سے زیادہ تر کشمیر سے باہربھارتی جیلوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر رشید کو حال ہی میں اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔حلقہ انتخاب بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں عمر عبداللہ اور سجاد لون کو شکست دی تھی ۔ انہیں این آئی اے نے 2019میںایک فرضی مقدمے میں گرفتارکر کے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند کررکھا تھا۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ انجینئر رشید ایک رکن پارلیمنٹ ہیں، عدالت نے شاید دباﺅ کی وجہ سے انہیں والد کی عیادت اور جنازے میں شرکت کے لیے راحت دی ہے، لیکن بہت سے دوسرے نوجوان 2019 سے جیلوں میں بند ہیں جن کے والدین اپنے بیٹوں کو دیکھے بغیر ہی انتقال کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال پورے علاقے میں لوگوں کو درپیش مشکلات کی عکاسی کرتی ہے، کیونکہ بہت سے لوگ بغیر کسی مقدمے کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں،اس سے بڑا المیہ اور کیا ہوسکتا ہے؟.

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *