Input your search keywords and press Enter.

امرناتھ یاترا کی آڑ میں پہلگام اور بالتل کے راستوں پرسخت پابندیاں عائد

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہندوﺅں کی امرناتھ یاترا کے نام پر پہلگام اور بالتل میں مختلف بھارتی ایجنسیوں نے اپناجال بچھارکھا ہے جہاں بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس ، بارڈر سیکورٹی فورس اور پولیس کے اہلکار شہریوں کی نقل و حرکت پر نظررکھنے اورخوف دہشت کا ماحول قائم کرنے کے لئے مسلسل گشت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی جاوید اقبال متونے نویوگا ٹنل قاضی گنڈ میں راشٹریہ رائفلز کے کمانڈروں، ایس ایس پی کولگام اور سی آر پی ایف کے افسران کے ساتھ ایک بریفنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں پہلگام روٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، کیمپ کے قیام، ہائی وے پر ٹریفک کی روانی ، گاڑیوں کی پارکنگ اور فورسز کی پیشگی تعیناتی کا جائزہ لیاگیا۔ڈی آئی جی نے کیمپوں اور راستوں کی حفاظت، فورسز کی تعیناتی اورحساس مقامات پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔ ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر رینج راجیو پانڈے نے ایس ایس پی گاندربل کے ساتھ بالتل میں جوائنٹ پولیس کنٹرول روم کی تیاری کا جائزہ لیا۔ افسران نے بال تل میں فورسز کی تعیناتی، مواصلات، ٹریفک کے انتظامات اور نگرانی کا جائزہ لیا اور علاقے اورراستے کو محفوظ بنانے کے لئے حفاظت کے اعلیٰ ترین معیار کی ہدایت کی۔حکام نے بتایا کہ 57 روزہ یاترا کے لیے نقل و حرکت میں آسانی، سی سی ٹی وی اور حفاظتی آلات سمیت تمام سہولیات فراہم کیے جائیں گے ۔ناقدین کا کہنا ہے کہ ہر سال یاترا کے دوران اس طرح کے اقدامات مقامی لوگوں پر سخت پابندیوں کا باعث بنتے ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *