Input your search keywords and press Enter.

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں جموں کشمیر کمیونٹی کا احتجاج؛ اقوامِ متحدہ کے دفتر اور پاکستانی سفارتی مشن کو یادداشتیں پیش

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں مقیم جموں کشمیر کمیونٹی کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے مقامی دفتر اور پاکستانی ہائی کمیشن (سفارتی مشن) کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں فورسز کی مبینہ کارروائیوں، شہریوں کے خلاف تشدد، املاک کو نقصان پہنچانے اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر جموں کشمیر کمیونٹی کے ایک نمائندہ وفد نے اقوامِ متحدہ کے دفتر اور پاکستانی سفارتی مشن کے حکام سے ملاقات کی، انہیں خطے کی تازہ ترین تشویشناک صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور باضابطہ یادداشتیں (میمورنڈم) پیش کیں۔ وفد نے عالمی ادارے اور سفارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ خطے میں طاقت کے استعمال کو فوری طور پر روکا جائے اور کشمیری عوام کے بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *