سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ علاقے کا ریاستی درجہ بحال کرنا ایک فوری ضرورت ہے کیونکہ اس سے عوام کو کافی ریلیف ملے گا ، ایک منتخب حکومت بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر سکے گی اور عوامی مفاد میں موثر فیصلے کیے جا سکےںگے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یہ بات جموں میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی وفودسے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ریاسی درجے کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، جموں و کشمیر کے عوام سے چھینے گئے حقوق کی بحالی کے لیے نیشنل کانفرنس ہر پرامن اور جمہوری راستہ اختیار کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بغیر کسی مزید تاخیر کے بحال کر دیا جائے گا، جس سے حکومت عوام کی زیادہ موثر طریقے سے خدمت کر سکے گی۔
