سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سری نگر) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے دو کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس راحیل بھارتی نے پلوامہ کے رہاءشی ااصف احمد ڈار اور اسلام آباد کے رہاءشی عامر وانی کی ہی ایس اے کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دی۔عدالت نے قابض انتظامیہ کوان کی فوری رہائی کا حکم دیا۔
