سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (جموں) : بھارتی افواج نے غیر قانونی طور پرزیرقبضہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں متعدد مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیسں شروع کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، منگل کو ادھم پور، ریاسی اور کٹھوعہ اضلاع میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد بھارتی افواج نے متعدد مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔بھارتی فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے دو مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔بھارتی حکام کے مطابق، یہ افراد مبینہ طور پر پیر کی شب دیر گئے ادھم پور کے تالوت گاؤں میں پرکاش چند کے دروازے پر دستک دے کر کھانا مانگ رہے تھے۔
