Input your search keywords and press Enter.

بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان گرفتار

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل (سرینگر) :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے جبر و تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق، شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقےکُنزیر میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔
ادھر ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں بھارتی فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پر محاصرے اورتلاخی کی کارروائی شروع کی ہے۔ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،
بھارتی فوج کے زیرِ کنٹرول ولیج ڈیفنس گارڈ نے راجوری کے میرا گاؤں میں مشکوک نقل وحرکت پر فضا میں فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں بھارتی فوج نے تلاشی کارروائی شروع کر دی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کی یہ کارروائیاں کشمیری عوام کو دہشت زدہ کرنے کی مہم کا حصہ ہیں، جبکہ عالمی ادارے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *