Input your search keywords and press Enter.

جموں :قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (جموں) :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ٹھیکیداروں نے آج جموں میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق، ٹھیکیداروں نے چیف انجینئر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور اپنے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔پی ایچ ای کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن جموں کے صدر راجیش چودھری کی قیادت میں ٹھیکیدار جموں میں پی ایچ ای کمپلیکس میں چیف انجینئر کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ شروع کیا۔ انہوں نے قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ان کا کہنا تھا کہ بار بار درخواستوں کے باوجود متعلقہ پی ایچ ای ڈویژنز گزشتہ ڈھائی سال سے زائد عرصے سے ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام نے ابھی تک ٹھیکیداروں کی 1500 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادانہیں کئے ہیں۔ٹھیکیداروں نے مزیدکہا کہ انہوں نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز، ایس ایز، چیف انجینئرز اور حتیٰ کہ کمشنر/سیکرٹری اور وزیر سے بھی رابطہ کیا لیکن انہیں صرف جھوٹی یقین دہانیاں کرائی گئیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *