Input your search keywords and press Enter.

کالعدم ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر کی اربوں مالیت کی سڑکیں کھود دیں، سیاحت و تعلیم تباہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز: آئی جی آزاد جموں و کشمیر کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے اربوں روپے مالیت سے بنی سڑکوں کو کھود کر تباہ جبکہ درختوں کو کاٹ کر لکڑی ٹمبر مافیا کو فروخت کر دی۔ ذرائع کے مطابق آئی جی آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے پریس کانفرنس کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے اربوں روپے سے بنی سڑکوں کو کھود کر تباہ کیا اور درختوں کو کاٹ کر ٹمبر مافیا کے حوالے کیا۔انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے اپنے کارندے کہتے تھے کہ بازار اور مارکیٹیں بند کر دیں گے، کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے باعث یہاں پر سیاحت اور تعلیم تباہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کے جوان مظاہرین کے ہاتھوں شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے جبکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند خواتین کو ڈھال بنا کر چھپ کر فورسز پر فائرنگ کرتے ہیں اس کے باوجود فورسز تو فائرنگ کا ردعمل نہیں دے رہی بلکہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند جدید اور ممنوعہ ہتھیاروں ایم 4 اور ایم7 سے لیس افراد کون سے پرامن احتجاج کا حصہ ہیں؟ لوگوں کا روزگار، بے گناہ افراد کا قتل و اغوا اور فورسز کی پوسٹوں پر گرینیڈ حملے کرنے والے پرامن لوگ ہرگز نہیں ہو سکتے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *