سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیلی ویجرز فورم نے61ہزار ڈیلی ویجرز ملازمین کی ریگولرائشیشن میں تاخیر پر یکم ستمبر کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورم کے صدر سجاد احمد پرے نے سرینگر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرقاض حکام نے ملازمین کی ریگولرائزیشن کامطالبہ پورا نہ کیاتووہ بھوک ہڑتال پرمجبور یوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکام کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجوداس سلسلے میں کا کوئی اقدام نہیں کیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ 11 مارچ 2025 کو چیف سیکرٹری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کو چھ ماہ میں رپورٹ پیش کرنی تھی، مگر 17 ماہ گزرنے کے باوجود کوئی رپورٹ یا سفارش سامنے نہیں آئی۔فورم کے مطابق 4.5 لاکھ ملازمین، 3 لاکھ پنشنرز او61ہزار ڈیلی ویجرز ریگولرائزیشن اور پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے منتظر ہیں۔
