سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز: سکیورٹی کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش سے متعلق فاروق عبداللہ نے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند مودی حکومت کے زیر اثر مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے نام نہاد شدت پسندی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر کشمیری پنڈتوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں تو باہر سے آئے ہندو افسران کو کیوں نہیں۔؟
کشمیری پنڈتوں کو نام نہاد دھمکیوں کا معاملہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو متاثر کرنے کی سازش ہے، مودی سرکار شدت پسندی کے خاتمے کا دعویٰ کرتی ہے تو پھر یہ دھمکیاں کہاں سے آرہی ہیں۔؟ فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر کے پاس پولیس اور انتظامیہ کے تمام اختیارات ہیں، سکیورٹی پر وہ جواب دیں، یہ دھمکیاں کہاں سے آرہی ہیں۔؟ میں تو یہ کہتا ہوں کہ یہی لوگ دھمکیاں دے رہے ہیں۔
