Input your search keywords and press Enter.

آزاد کشمیر کونسل کی خالی چار نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ نشستوں پر پولنگ 12 اکتوبر کو ہو گی، امیدواران کے کاغذات نامزدگی یکم اکتوبر صبح 09 بجے سے 02 بجے تک سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائے جا سکیں گے۔ امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 02 اکتوبر صبح 10 بجے ہو گی، کاغذات کی مستردگی کے خلاف اپیل 05 اکتوبر کو صبح 09 بجے سے 12 بجے تک دائر کی جا سکے گی۔ اپیلوں پر سماعت 06 اکتوبر صبح 09 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہو گی جبکہ اپیل پر فیصلے بھی 06 اکتوبر کو سنائے جائیں گے۔ دستبردار ہونے والے امیدواران 07 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، امیدواران کی حتمی فہرست 09 اکتوبر کو جاری ہو گی۔ 12 اکتوبر کو قانون ساز اسمبلی کے ہال میں نشستوں پر انتخابات کروائے جائیں گے، پولنگ کا وقت صبح 10 بجے سے 01 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ پولنگ کے بعد گنتی اور فوری نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *