Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ترقی کے بھارتی دعوؤں کی حقیقت سامنے آ گئی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ مقبوضہ کشمیر پر قابض مودی حکومت نے وادی کے عوام سے آزادی چھیننے کے بعد بنیادی انسانی ضروریات کا حق بھی چھین لیا۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ سے منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی مہراج ملک نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں لوگ آج بھی پینے کے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈوڈہ میں 2 سال سے واٹر کنکشن نہ ملنے پر عوام خوار ہیں، پینے کا پانی تک میسر نہیں، زندگی عذاب بن چکی۔ ممبر قانون ساز اسمبلی کی کڑی تنقید سے واضح ہو گیا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال کو دنیا سے چھپانے کیلئے ترقی کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *