سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن سجاد کچلو نئی دہلی میں گرفتاری کے بعد پولیس کی حراست میں زخمی ہوگئے ہیں۔
نیشنل کانفرنس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرایک پوسٹ میں کہا ہے کہ سجاد کچلو پیر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی طرف سے انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اپوزیشن کے انڈیا بلاک کے احتجاج میں شریک تھے۔ پولیس نے انہیں احتجاج کے دوران حراست میں لے لیا۔نیشنل کانفرنس کے مطابق انتخابی نظرثانی کے عمل کے دوران لاکھوں ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم کردیاگیا ہے۔ نیشنل کانفرنس نے اپنے رکن پارلیمنٹ کے خلاف بھارتی پولیس کی کارروائی پر بھی تنقید کی ہے۔
