Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں جبر کے ذریعے مصنوعی امن مسلط کیا گیا ہے: طارق قرہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے کہا ہے کہ وادی میں حالیہ حملوں نے بھارتی حکومت کے امن اور معمولاتِ زندگی بحال ہونے کے دعوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں طاقت اور جبر کے ذریعے ایک مصنوعی امن مسلط کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کانگریس کے صدر طارق قرہ نے سرینگر میں پارٹی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کولگام میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملہ اور کشتواڑ میں دو اسپیشل پولیس افسران (SPOz) کا قتل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی امن و امان سے متعلق دعوئوں کی نفی کرتا ہے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بازاروں کے کھلے ہونے، اسکولوں کی فعالیت اور ہڑتالوں یا پتھرا ئوکے واقعات نہ ہونے کو کشمیر میں امن کا ثبوت قرار دیتے ہیں، جبکہ زمینی سطح پر سکیورٹی کی صورتحال کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔

طارق قرہ نے سوال اٹھایا کہ نئی دہلی یہ حقیقت بھول جاتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بظاہر قائم سکون درحقیقت ایک فریب پر مبنی صورتحال ہے۔ اگر یہ مصنوعی سکون نہیں تو پھر ایسے واقعات کیسے پیش آتے ہیں؟

انہوں نے الزام عائد کیا کہ نئی دہلی عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں امن کا تاثر پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے، تاہم اپنی ناقص کارکردگی اور غلط پالیسیوں کے باعث اس کا یہ بیانیہ بے نقاب ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات بی جے پی، نریندر مودی اور امیت شاہ کے ان بلند وبانگ دعوئوں کو بے نقاب کرتے ہیں کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ یہ بھارتی حکومت کے سکیورٹی نظام کی ناکامی اور اس کی اختیار کردہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *