سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (اسلام آباد) : وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے آزاد جموں و کشمیر کے ممبر اسمبلی سردار ساجد اقبال نے کشمیر کونسل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سردار ساجد اقبال نے حلقہ غربی باغ سے مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان کو بھاری مارجن سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی کوششوں سے سردار ساجد اقبال کا مسلم لیگ (ن)کے ساتھ اتحاد ممکن ہوا تھا۔ بطور اتحادی ممبر اسمبلی، سردار ساجد اقبال نے صدر، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیا تھا۔ سردار ساجد اقبال مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاسوں میں بھی شرکت کرتے ہیں۔ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر کے کوآرڈینیٹر سردار طارق بھی موجود تھے۔
