Input your search keywords and press Enter.

شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گریجویٹ کالج بھمبر میں تقریب کا انعقاد

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (بھمبر): شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گریجویٹ کالج بھمبر آزادکشمیر میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیاگیا ۔

 کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ حریت رہنماایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ،امتیاز احمد بٹ،غلام حسن ملک،عبدالماجد،خالد شبیر،عبدالرشید بٹ، کالج کے پرنسپل اور پروفیسروں سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

 

مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نومبر 1947میں لاکھوں مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کا جھانسہ دیکر ڈوگرہ فوج، شیو سینا اور آر ایس ایس کے غنڈوںنے شہیدکیا اور خواتین کو اغوا کرکے آبروریزی کا نشانہ بنایاگیا جبکہ معصوم بچوں کو دریائے توی میں بہایا گیا۔ مقررین نے اسے انسانیت سوز اور ریاستی پشت پناہی میں ہونے والا قتل عام قرار دیا۔ انہوں نے شہدائے جموں سمیت تمام شہدا ئے جموں و کشمیرکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حصول مقصد تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مقررین نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداووں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کرداراداکرے تاکہ کشمیریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *