Input your search keywords and press Enter.

خود احتسابی کے ذریعے ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے، میر واعظ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سری نگر) :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ موت کی حقیقت، آخرت میں جوابدہی اور دوسروں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں پر بھر پور غور وفکر کریں۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ اسی وقت صحت مند بن سکتا ہے جب افراد اپنے اندر خود احتسابی کی عادت پیدا کریں۔

میر واعظ نے سرینگر میں عوامی اجتماع سے خطاب میںکہا کہ ہمیں اپنے اپنے طرز عمل کا جائزہ لینا چاہے، دوسروں کے خلاف ہونے والی غلطیوں کی تلافی کریں، خاندان کے افراد اور ساتھی انسانوں کے حقوق ادا کریں اور نفرت، حسد، تلخی اور غیر ضروری جھگڑوں سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مادیت پرستی اور کمزور ہوتے ہوئے معاشرتی رابطوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر دنیاوی مشاغل میں اس قدر مصروف ہو جاتے ہیں کہ رشتوں، ہمدردی اور دوسروں کے لیے فکر کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دولت، حیثیت اور عہدہ عارضی ہے، جب کہ انسان کا کردار، اخلاق اور دوسروں کے ساتھ سلوک دیرپا اہمیت رکھتا ہے۔

میرواعظ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ خاندانی تنازعات کو آپس میں مل بیٹھ کر حل کریں، والدین اور رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کریں، غریبوں اور کمزوروں کی مدد کریں، اور ان لوگوں سے معافی مانگیں جن کے حقوق کی انہوں نے خلاف ورزی کی ہے۔۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *