Input your search keywords and press Enter.

پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے، عمر عبداللہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے کہا کہ ماننا ہوگا پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے، بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہماری کمزوری بنے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنگ صرف اسرائیل کو مطلوب تھی، اگر بھارت اسرائیل کے قریب نہ ہوتا تو وہ وہ کچھ کر سکتا تھا جو پاکستان نے کیا۔

عمر عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ اچھا ہوا جنگ بندہوئی، چاہے اس میں پاکستان نے ہی کردار ادا کیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *