سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں 160 سے زائد امیدواروں نے گوشوارے جمع کرا دیے۔ دوسری جانب امیدواران اسمبلی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز، مرکزی جمعیت اہلحدیث، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواران متحرک ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہ غلام قادر، بازل نقوی، محمد امین بٹ، نورین عارف، میاں عبدالوحید سمیت دیگر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ اِسی طرح مسلم لیگ نواز نے 45 میں سے 37 حلقوں سے ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، پیپلز پارٹی کی طرف سے آئندہ ہفتے کے دوران پارٹی ٹکٹ جاری ہونے کا امکان ہے۔ مزید برآں ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، 23 جون شام 5 بجے تک امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن میں سیاسی درجہ حرارت بلند
