Input your search keywords and press Enter.

تنازعہ کشمیر پر بات چیت ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے: محبوبہ مفتی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ مذاکرات کے سوا تنازعہ جموں وکشمیر کا کوئی حل نہیں ہے اوربھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت ہی امن کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے پونچھ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد مرحوم مفتی محمد سعید نے ہمیشہ کہا کہ بی جے پی چاہے کچھ بھی کرے، اسے بالآخر مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی-کانگریس حکومت کے دوران اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور تشدد کو کم کرنے کے لیے کنٹرول لائن کے آرپار تجارت اور سفری اقدامات شروع کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے راولاکوٹ کا راستہ اس لیے کھولا کہ ہم تجارت اور کاروبار کو فروغ دینا چاہتے تھے۔ یہاں سے سامان جائے گا اوروہاں سے بندوق کے بجائے پیسہ آئے گا۔ لیکن وہ راستہ بھی بند کر دیا گیا۔پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ 2019 کی آئینی تبدیلیوں کے بعد پیر پنجال اور وادی چناب کے لوگوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا اور بھارتی حکومت نے مینڈھرکو ایک علیحدہ انتظامی ڈویژن اور پہاڑی ضلع کا درجہ دینے کے مطالبات کو نظر انداز کیا۔ انہوںنے بیروزگاری، مہنگائی اور گجر اور بکروالوں سمیت غریب اور قبائلی برادریوںکے ساتھ امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کیا۔محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ پچھلے تین ماہ سے پاکستان کے ساتھ خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر مذاکرات کے خلاف بیان بازی کے باوجود ریٹائرڈ سفارت کار، ریٹائرڈ جرنیل اور دیگر لوگ بیرونی ممالک جا کرپاکستان کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *