سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کہا ہے کہ پونچھ کی غیر یقینی صورتحال کا پرامن حل نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے ہمارے اپنے ہیں، مسائل کا جلد حل نکالیں گے۔ نئی حکومت کو تھوڑا وقت دیں، عوامی مسائل حل ہوں گے۔ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کا کہنا تھا کہ پہلے 100 دنوں میں حکومتی منصوبے عوام کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔
پونچھ کی صورتحال کا پرامن حل نکالیں گے، صدر آزاد کشمیر
