Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کرے، حریت کانفرنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور ایشیا واچ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی حکومت پرحریت قیادت سمیت تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی کیلئے دبائو ڈالیں۔

ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں حریت رہنمائوں، کشمیری نوجوانوں، کارکنوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض حکام غیر قانونی نظربندیوں اور دیگر جابرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے ہاتھوں کشمیریوں پر وحشیانہ ظلم و تشدد ، بڑے پیمانے پرگرفتاریاں،قتل عام اور دوران حراست گمشدگیاں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی واضح مثال ہیں۔حریت ترجمان نے مزید کہا کہ مودی حکومت کی مسلم دشمن اقدامات اور استعماری ہتھکنڈے بھی واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مستقبل میں کشمیری عوام کے لیے کیا ہونے والا ہے۔انہوں نے کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کیا اورحریت چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، محمد ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمدڈار ،شاہد الاسلام، بلال صدیقی، مشتاق الاسلام،میاں عبدالقیوم ، فیاض حسین جعفری، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر حمید فیاض، نور محمد فیاض، محمد رفیق گنائی، حیات احمد بٹ، شوکت حکیم، معراج الدین نندا، ایڈووکیٹ زاہد علی، ظفر اکبر بٹ،شوکت احمد خان ،عمر عادل ڈار، اور انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز اور دیگر کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ حریت ترجمان نے کشمیریوں کی املاک کو ضبط کرنے اور انہیں مسمار کرنے کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا بھارتی حکومت کی مذمت کی۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *