Input your search keywords and press Enter.

نظر بند کشمیری مزاحمتی رہنمائوں ، کارکنوں پرمظالم کی مذمت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں حریت رہنماں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ بھارت جھوٹے مقدمات میں مختلف جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند مزاحمتی رہنمائوں اور کارکنوں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور کارکنوں نے اپنے بانات میں کہا کہ نظر بند رہنمائوں ، کارکنوں کو ناجائز بھارتی کو چیلنج کرنے کی پاداش میں نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ان کشمیری سیاسی کارکنوں کو من گھڑت الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاکہ اختلاف رائے کو خاموش کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت قید حریت رہنماں اور دیگر سیاسی قیدیوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کر رہی ہے۔ بیانات میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت حریت رہنماں اور کارکنوں کو نظربند کرنے اور ان کی آواز خاموش کرانے کیلئے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کاالے قوانین کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔

حریت رہنمائوں اور کارکنوں نے کہا کہ کشمیری سیاسی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کا واحد مقصد ان کے حوصلے توڑنا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو شکست دینا ہے۔ انہوں نے اسیر رہنمائوں ، کارکنوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لیں اور تمام غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری رہنماں اور کارکنوں کی فوری رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *