Input your search keywords and press Enter.

کشتواڑ :بھارتی پولیس نے دو کشمیری طلباءگرفتار کر لیے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کشتواڑ میں دو کشمیری طلباءکو گرفتار کر لیا۔

میڈیا سورسز کے مطابق پولیس نے یاسر کشمیری اور شہباز احمد نامی طلباءکو گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔دونوں طالب علم بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست اتر پردیس کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں زیر تعلیم ہیں۔

پولیس نے انکی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر علی گڑھ میں سرگرم ایک گروہ کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیاہے۔گرفتار طلباءکو کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر علی گڑھ لایا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *