Input your search keywords and press Enter.

کولگام: بھارتی انتظامیہ نے ایک شہری کا گھر مسمار کر دیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںبھارتی انتظامیہ نے انسداد منشیات کی نام نہاد مہم کی آڑ میں کشمیریوں کیجائیدادوں کی مسماری اور ضبطی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج ضلع کولگام میں ایک شہری کا رہائشی مکان مسمار کردیا۔

میڈیا سورسز کے مطابق پولیس نے ضلع کے علاقے برزلو جاگیر میں نفیز احمد ڈار کا گھر مسمار کیا۔پولیس نے نفیز احمد کے خلاف 2020اور 2021جبکہ انکی اہلیہ رقیہ جان کے خلاف2023جبکہ 2024میں جھوٹے مقدمات قائم کیے تھے۔ذرائع ابلاغ کی رپوٹس میں کہا گیا کہ رقیہ جان اس وقت سینٹرل جیل سرینگر میںبند ہیں۔

مقبوضہ علاقے میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے انسداد منشیات مہم کی آڑ میں کشمیریوں کیجائیدار کی ضبطی اور مسماری کا ایک نیاسلسلہ شروع کررکھا ہے ۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *