سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںنیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ریاستی درجے کی فوری بحالی اور منتخب حکومت کو اختیارات مکمل طور پر واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع اسلام آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاست کی بحالی کے سلسلے میں کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کے جمہوری مینڈیٹ کا بلا تاخیر احترام کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نوکر شاہی کبھی بھی جمہوری طور پر منتخب حکومت کا متبادل نہیں بن سکتی کیونکہ منتخب نمائندے ہی عوام کے جذبات و احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاست کی بحالی سے منتخب حکومت زیادہ ذمہ دار اور جوابدہ ہو گی۔
