Input your search keywords and press Enter.

جموں میں نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل پر ایس ایچ او سمیت چارپولیس اہلکارمعطل

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (جموں)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حکام نے بتایا کہ بچوں کو جنسی تشددسے بچانے کے قانون (POCSO)کے تحت درج ایک کیس میں نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل پرضلع سانبہ میں اسٹیشن ہاوس آفیسر سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سانبہ کے ایس ایس پی انوج کمار نے رام گڑھ کے ایس ایچ او، ایک سب انسپکٹر اور دو اسسٹنٹ سب انسپکٹروںکو ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے پر معطل کر دیا کیونکہ ان پر بچوں کو جنسی تشددسے بچانے کے قانون کے تحت درج ایک مقدمے میں غیر قانونی سمجھوتے میں سہولت کاری کا الزام تھا۔ایس ایس پی نے حقائق کا پتہ لگانے اور ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے محکمانہ انکوائری کا حکم دیا ہے جس میں ایک بچے سے متعلق حساس کیس کو سنبھالنے میں سنگین بددیانتی کا انکشاف ہوا ہے۔قانونی ماہرین کاکہنا ہے کہ POCSO کے کیسز میںسمجھوتہ کرانے کی کوئی بھی کوشش ضابطے کی خلاف ورزی اور متاثرین کے حقوق کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ اس کارروائی کے بعد انسپکٹر اجے سنگھ چب کو رام گڑھ کا نیا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے اور ایک ایس پی او کا تبادلہ گوران پولیس چوکی میں کیا گیا ہے۔ واقعے نے بھارتی پولیس میں پیشہ ورانہ صلاحیت اور جوابدہی پر نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *