سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کی ایک عدالت نے کشمیری نوجوان غلام محی الدین کو 2020 کے ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے میڈیا کوبتایا ہےکہ سرینگرکے رہائشی غلام محی الدین ڈار ، کو ایف آئی آر نمبر 03/2020 کے تحت تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے 50ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
پولیس کا الزام تھا کہ غلام محی الدین تحریک المجاہدین کے بانی ارکان میں شامل تھا، جسے ایک عسکریت پسند تنظیم قرار دیاگیاہے۔پولیس نے مزید الزام عائد کیا کہ اپنے دور میں وہ بھارتی چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث تھا۔
یہ عدالتی فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام کی طرف سے فوجداری اور انسداد دہشت گردی قوانین کا استعمال تیزی سے جاری ہے۔
