Input your search keywords and press Enter.

کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو ”یوم سیاہ ” کے طور پر منا رہے ہیں

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو” یوم سیاہ” کے طور پر منارہے ہیں جسکا مقصد جموں وکشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج درج کرانا ہے۔
ذرائع کے مطابق ”یوم سیاہ ”منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جبکہ تمام آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں نے اسکی حمایت کی ہے۔
دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت مخالف مظاہرے کریں گے تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان میں بھی مقبوضہ علاقے کے محکوم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بھارت مخالف مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
دریں اثنا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے پاکستان کے حق میں اور بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے پورے علاقے بالخصوص سری نگر میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں جہاں بھارتی یوم آزادی کی نام نہاد مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، کے گرد کئی حصار پر مشتمل سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں.اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سٹیڈیم کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ شہر بھر میں اہم مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اورگاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *