سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (واشنگٹن ڈی سی) : امریکہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے سامنے پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر (PAJK) کی موجودہ صورتحال کے خلاف اور جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے خطے میں سکیورٹی فورسز کی مبینہ کارروائیوں، شہریوں کے جانی نقصان اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
واشنگٹن ڈی سی: وائٹ ہاؤس کے سامنے امریکن کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے یکجہتی کا اظہار
