Input your search keywords and press Enter.

بھارت ، پاکستان کسی بھی قسم کی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے، آغا سید حسن

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا ہے کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل بھارت اور پاکستان کسی بھی قسم کی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے لہذا دونوں کا اپنے تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا ضروری ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق آغا سید حسن نے امام بارگاہ بڈگا م میں نما ز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ تنازعات کو صرف اور صرف بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی سے متعلق بھارت میں اٹھنے والی آواوں کا خیر مقدم کرتے کہا کہ یہ آوازیں ہر امن پسند شخض کے لیے اطمینان کا باعث ہیں۔

آغا سید حسن نے مقبوضہ علاقے میں شراب کو فروغ دینے کی بھارتی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا۔انہوںنے کہا کہ شراب بھی منشیات کی طرح ایک انتہائی انتہائی خطرناک لت ہے لہذا اس پر بھی پابندی ضروری ہے ۔ انہوں نے جامعہ سراج العلوم پر پابندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو کالے قانون” یو اے پی اے “کے تحت غیر قانونی قرار دینا غریب اور پسماندہ طبقات کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ان طلبہ کے لیے معیاری تعلیم کا ایک روشن مینار تھا جو مہنگے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے ان رفاہی اور فلاحی اداروں پر پابندی عائد کرنا بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *