سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے آج ضلع اسلام میں دومقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی ۔
ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں ایک کمپلیکس کی تلاشی لی ۔ تحقیقاتی ادارے کی ْٹیم نے فورسز اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے علاقے ڈورو کے گائوں کریری میں بھی تلاشی کی کارروائی کی۔
چھاپوں کے حوالے سے مزیدتفصیلات کاانتظارہے۔
