Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ جموں کشمیر : مختلف اضلاع میں ”این آئی اے، ایس آئی اے“ کے چھاپے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سری نگر): بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے”’ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے آج متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔

این آئی اے کی ٹیموں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کولگام، بانڈی پورہ، کپواڑہ اور بارہمولہ اضلاع میں کئی مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔

ایک بھارتی عہدیدار کا دعویٰ ہے کہ یہ چھاپے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت درج ایک مقدمے کی جاری تفتیش کے سلسلے میں مارے گئے۔

دریں اثنا اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے بھی آج جموں خطے کے پونچھ اور ادھم پور اضلاع میں تین مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں کیں۔بھارتی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ٹیموں نے پونچھ ضلع کے منڈی اور سرنکوٹ علاقوں اور ادھم پور ضلع کے رام نگر میں تلاشی لی۔

یادرہے کہ بھارتی فورسز اور تفتیشی ایجنسیوں کیطرف سے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور گھروں پر چھاپے روز کا معمول ہے جسکا مقصد غیر قانونی بھارتی کو چیلنج کرنے کی پاداش میں کشمیریوں کو انتقامی کارروائیوںکانشانہ بنانا ہے ۔ چھاپوں کے دوران خواتین ، بچوں اور معمر افراد سمیت مکینوں کو سخت ہراساں کیا جاتا ہے اور جائیدادوں کی دستاویزات ، موبائل فون، لیب ٹاپ وغیرہ قبضے میں لیے جاتے ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *