Input your search keywords and press Enter.

سرینگر : میر واعظ کا پروفیسر عبدالغنی بٹ کو خراجِ عقیدت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز(سری نگر) :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سینئر حریت رہنما اور دانشور پروفیسر عبدالغنی بٹ کو ان کی پہلی برسی کے موقع پر یاد کرتے ہوئے ان کی بصیرت، علمی و فکری صلاحیتوں اور مکالمے و پرامن جدوجہد کے لیے ان کی زندگی بھر کی وابستگی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

میرواعظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ”پروفیسر عبدالغنی بٹ کو ان کی پہلی برسی پر یاد کر رہا ہوں۔ وہ میرے لیے ایک شفیق بزرگ، عزیز دوست اور رہنما تھے، جن کی دانائی، علمی بصیرت اور شگفتہ مزاجی کو میں آج بھی شدت سے محسوس کرتا ہوں۔ مشکل ترین حالات میں بھی مکالمے اور پرامن جدوجہد پر ان کا غیر متزلزل یقین ان کی دیرپا میراث کا حصہ ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے“۔

پروفیسر عبدالغنی بٹ مقبوضہ جموںوکشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے ۔انہوںنے 1993میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے آزادی پسند سرگرمیوں کی پاداش میں انہیں بطور پروفیسر ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔ وہ مختصر علالت کے بعد گزشتہ برس 17ستمبر کو اپنے آبائی علاقے سوپور میں انتقال کر گئے تھے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *