Input your search keywords and press Enter.

کشمیریوں اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے مہم جاری رکھنے پر بھارت پر تنقید

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ انسانی حقوق کے کارکنوں نے بغیر کسی ثبوت کے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے بے گناہ کشمیریوں اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے پہلگام واقعے کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے کی مہم جاری رکھنے پر بھارت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیاسورسز کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے ایک سال بعد بھی بھارتی حکام اور اس کے ادارے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے اس حوالے سے من گھڑت اورجھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ الزامات آزادانہ تصدیق کے بغیرزیادہ تر بھارتی انٹیلی جنس کے دعوﺅں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دعوﺅں پر بین الاقوامی فورمز میں سوالات اٹھائے گئے اور دعوﺅں کی تصدیق کے لیے قابل اعتبار فرانزک شواہدکا مطالبہ کیاگیا ۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی دستیاب رپورٹس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدامنی کے پیچھے اندرونی عوامل کا حوالہ دیا گیا ہے جن میں بیرونی مداخلت کے بجائے نظربندیوں اور سیاسی جبرکے خلاف عوامی احتجاج بھی شامل ہے۔پاکستان نے بھارت کے الزامات کو مسلسل مسترد کیا ہے، جبکہ آزاد ذرائع کے جائزوں نے بھی ایسے واقعات کے پیچھے مقامی محرکات کی نشاندہی کی ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ بیرونی مداخلت کا الزام بھارت کی طرف سے کشمیریوں میں بڑھتے ہوئے احساس محرومی سمیت زمینی حقائق سے توجہ ہٹانے کی حکمت عملی کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے خبردارکیا کہ جھوٹے بیانیے کی تکرارسے نہ صرف حقائق پر مبنی موقف کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ یہ کشمیریوں اور مسلمانوں کو بدنام کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ جاتی ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *