سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ بی جے پی نے ریاستی اداروں کی خودمختاری چھین کر انہیں آر ایس ایس کے ہندو انتہا پسند ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بنا دیا. سینئر بھارتی صحافی اجے شکلا نے ایک پروگرام میں مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پاکستان، ہندو مسلمان اور ایسی ہی دوسری باتیں کر کے انتخابات میں ووٹ حاصل کرتے ہیں. بھارت کے پورے عدالتی ڈھانچے، تعلیمی اداروں اور فوج کو آر ایس ایس کے حوالے کر دیا گیا ہے، مودی سرکار نے الیکشن کے بعد جموں و کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا. مودی کہتے کچھ ہیں، ہوتا کچھ ہے، ان کے بولے گئے الفاظ اور وعدوں کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی.
مودی کے زیر اثر مقبوضہ کشمیر بے اختیار، ریاستی اداروں پر آر ایس ایس قابض
