Input your search keywords and press Enter.

بھارت اسرائیلی ماڈل پر عمل پیرا ہوکر مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر مقامی افراد کو آباد کررہا ہے: صمد انقلابی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی نے 27 اکتوبر کو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے۔

انہوں نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں نے 27اکتوبر کو یوم سیاہ منایاجس کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے جبری تسلط کو مستردکرنا تھا۔انہوںنے کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947 کو کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف سرینگر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی قبضے نے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے منشور کے تحت حاصل بنیادی حقوق سے محروم کر دیا۔

حریت رہنما نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بھارتی سفارت خانوں، اقوام متحدہ کے دفاتر اور تاریخی مقامات کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان مظاہروں کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر کو اجاگر کیا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔

عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔حریت رہنما نے یقین ظاہر کیا کہ کشمیریوں کی قربانیاں بالآخر رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *