سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر سے 5کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز اہلکاروں نے شہر کے علاقے خان موہ سے ان نوجوانوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے”، بھارتی نیا سنہتااور آرمز ایکٹ کے تحت گرفتار کیا۔بھارتی فورسز نے ان گرفتاریوں کو جواز پیش کرنے کیلئے نوجوانوں کے قبضے سے دو دستی بم، دو میگزین، گولہ بارود اور آزادی کے حق میں پوسٹرز برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔فورسز نے نوجوانوں کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔مقامی لوگوں نے بھارتی فورسز کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسز خوف ودہشت پھیلانے کے لیے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی جاری کارروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں اور خواتین کو جعلی مقدمات میں گرفتار کر رہی ہیں۔
بھارتی فورسز نے 5نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
