Input your search keywords and press Enter.

آزاد کشمیر کا ماضی دردناک حکومتوں نے ناقص کارکردگی دکھائی نواز شریف

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا ماضی درد ناک ہے، یہاں حکومتوں نے ناقص کارکردگی دکھائی۔

 

مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کے لیے 100 دن کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے بے حسی کا سلوک کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ن لیگ آزاد کشمیر میں کامیابی کے ریکارڈ قائم کرے ، موٹروے آزاد کشمیر لانا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم موٹروے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کریں ۔

 

دوران اجلاس نواز شریف نے اچھا کام کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی تعریف کی ۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *