Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کیخلاف تعصب عروج پر

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مودی حکومت کی کوششیں مزیدتیز ہوگئی ہیں۔

میڈیا سورسز کے مطابق ایک سال قبل پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارتی ریاستی دہشتگردی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔مودی حکومت نے سیکورٹی کی ناکامی چھپانے اور مسلمان مخالف تعصب پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو بے دخل کرنے کے لئے انکے گھروں کو مسمار کردیا۔معروف نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق بی جے پی مسلم اکثریتی خطے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے مقامی کشمیریوں کودہشتگرد قرار دے کر انکے گھروں کو مسمار کیا۔ بھارتی فوج نے علاقے میں آپریشن کے نام پرکشمیری خواتین کو ہراساں کر کے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت دیا۔ہندوتوا کی پیروکار بھارتی فوج کشمیری عوام میں خوف و ہراس پھیلاکر اور مودی کی ظالمانہ پالیسیاں مسلط کرکے علاقے پر قابض ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *