Input your search keywords and press Enter.

کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کی فائرنگ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ ضلع کے علاقے چھاترو میں فوجی آپریشن کے دوران کی گئی جس سے علاقے میں بھارت کی طرف سے اختیار کردہ ظالمانہ طرز عمل ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔ اس سفاکانہ کارروائی کو جواز فراہم کرنے کے لیے بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے علاقے میں مشکوک سرگرمی دیکھی۔ ایک بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ فائرنگ احتیاطی اقدام کے طور پر کی گئی تاکہ مشکوک نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا اور بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *