Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ایک خاتون کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنے پر ضلع بارہمولہ میں ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حسینہ بیگم نامی خاتون کو ضلع کے علاقے شیری سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور اسے وادی سے باہر ضلع ڈوڈہ کی بھدرواہ جیل میں نظربند کیا گیا ہے۔بھارتی پولیس نے خاتون کی گرفتاری کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ آزادی پسند اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *