Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر : ضلع راجوری میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (جموں)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی آج33ویں روز بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع راجوری کے ڈوریمل گمبیر مغلاں اور منجاکوٹ کے جنگلاتی علاقوں میں 23مئی سے جاری آپریشن میں ہزاروں بھارتی فوجی، پیراکمانڈوزجنگی ہیلی کاپٹر، ڈرونز، سراغرساں کتے حصہ لے رہے ہیں ۔ بڑے پیمانے پر جاری آپریشن کی وجہ سے علاقہ ایک جنگی زون کا منظر پیش کررہا ہے۔ طویل آپریشن کی وجہ سے مقامی لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

بھارتی فوج نے آپریشن والے علاقے میں میڈیا والوںکا داخلہ بند کر رکھا ہے ۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ علاقے میںکئی عسکریت پسند موجود ہیں تاہم آپریشن کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ، قاض فوج انکا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *